دُختِ کرام — Page 216
۲۰۴ طاقتور بھی ہیں زیادہ حسین بھی اور کر حسین بھی پھر ہر ایک کی صفت ایک الگ حیثیت رکھتی ہے کوئی کسی پہلو سے چکتا ہے کوئی کسی دوسرے پہلو سے چمکتا ہے۔اس لحاظ سے جب ایک شخص مرجاتا ہے ہم سے جدا ہو جاتا ہے تو ہم بلاشبہ محسوس کرتے ہیں کہ بعض پہلوؤں سے وہ ہمیں ضرور یاد آئے گا اور لوگ چاہے کیسے بھی ہوں اس کے باوجود ہمیں بعض پہلوؤں سے اس کا خلا محسوس ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت صاحبزادی سیده امتہ الحفیظ بیگم صاحبه کے متعلق جو خطوط موصول ہو رہے ہیں۔عورتوں کی طرف سے بھی اور مردوں کی طرف سے بھی ان سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی شفقت کا دائرہ بہت ہی وسیع تھا۔مدت تک نسل ان شفقتوں کو یاد کریگی۔اگر خلا نہ بھی پیدا ہو تب بھی ایسی شفقتیں ضرور یاد رہتی ہیں صرف خلا کی وجہ سے نہیں ویسے ایک اور مضمون بھی ہے جو اس میں اثر دکھاتا ہے وہ یہ کہ کسی کے احسان کے نتیجہ میں اس سے پیار پیدا ہو جاتا ہے اس کی محبت دل میں پیدا ہو جاتی ہے ویسا اگر کوئی اور ہو بھی تو ایک وفادار شخص ایک محسن کو بھلا تو نہیں دیا کرتا کہ اس کی بجائے اور محسن آگیا ہے محبت کا