دُختِ کرام

by Other Authors

Page 151 of 497

دُختِ کرام — Page 151

۱۳۹ ایر پوسٹ ہمیں ایک علیحدہ بس میں ہوائی جہاز تک لے کر گئیں اور بڑے ادب سے امّی کو بہترین سیٹ پر بٹھا یا تھوڑی دیر بعد دوسرے مسافر بھی آگئے۔ایک مسافر خاتون ہمارے پاس آگئیں اور خیبر پاس کے متعلق معلومات لینے لگیں میں نے اس کو تمام جگہوں کے نام جہاں اس کو جانا چاہیئے تھا لکھ کر دے دیتے۔کوپن ہیگن میں بھائی مسعود (میر سعود احمد صاحب) جو ان دنوں وہاں کے مبلغ تھے ہمیں ائر پورٹ لینے آئے ہوتے تھے ان کے ساتھ ان کے نائب کمال یوسف صاحب بھی تھے۔بھائی مسعود صاحب بالکل مختلف لگے پاکستان کی نسبت بہت سمارٹ اور خود اعتماد ٹیکسی میں ہم وہاں کی ایک احمدی خاتون مز احمد کے ہاں روانہ ہوئے مسٹر احمد کا چھوٹا سا صاف ستھرا فلیٹ تھا۔مجھے تو جہاز کے چکر چڑھے ہوتے تھے اس لیے آتے ہی سو گئی۔سو کر اٹھی تو امی نے بہت خوشی خوشی کوپن ہیگن کا پہلا تجربہ سنایا۔بھائی مسعود کے ساتھ امتی نزدیک کے شاپنگ سنٹر میں پیدل چلی گئیں اور راستے میں کافی کچھ دیکھ لیا۔اتھی کو سیاحت کا اتنا شوق تھا کہ ہر جگہ پہنچ کر سب سے پہلے وہاں کے مشہور مقامات اپنی نوٹ نگ میں لکھ لیتی تھیں تاکہ کچھ رہ نہ جائے۔میرے خیال میں جتنی تفصیل سے امی نے سیر کی ہے۔شاید ہی کسی نے کی ہو۔شام کو کچھ دیر مقامی سٹورز کا چکر لگا کر ہم ساحل سمندر پر چلے گئے۔جو وہاں کا بہت مشہور مقام ہے بہت خوبصورت نظارہ تھا۔اندر داخل ہوتے ہی ایک عورت کا بت تھا