دُختِ کرام

by Other Authors

Page 139 of 497

دُختِ کرام — Page 139

۱۲۷ جماعت کے موجود تھے الحمد للہ کہ اللہ تعالیٰ نے میری سیر و سیاحت کو بھی مذہبی رنگ دے دیا ہے خُدا کی دین کا موسیٰ سے پوچھتے احوال کہ آگ لینے کو جائیں پیمبری مل جاتے یہ تو میرے سفر کا اہم ترین حصہ تھا۔اس کے علاوہ میں ہالینڈ گئی جرمنی گئی۔کوپن ہیگن گئی ماشاء اللہ سب جگہ اپنے مشن تھے۔ہر جگہ میرا قیام اپنے مشن ہاؤس ہی میں رہا۔جہاں تک ایک عورت کی جگاہ دیکھ سکتی ہے میں نے تو لوگوں کو اچھا پا یا خصوصیت سے میں آپ بہنوں کو اپنے جرمنی کے مشن سے روشناس کروانا اپنا فرض سمجھتی ہوں تاکہ آپ لوگ سمجھ سکیں کہ اس دور دراز ملک میں بھی احمدیت کی برکت سے وطن کا سا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔میں ہالینڈ سے جرمنی تک صرف اپنی ایک بچی فوزیہ کے ساتھ تنہا تھی۔جب پلین نے لینڈ کیا تو مجھے قدرتی طور پر گھبراہٹ ہوئی کہ یہاں تو کوئی زبان بھی نہیں سمجھتا ہم ائیر پورٹ تک تنہا ہونگے وہاں سے کسٹم سے بھی تنہا گزرنا ہوگا خیر میں نے فوزیہ سے کہا کہ مسافروں کے پیچھے ہو لیتے ہیں اسی طرح پہنچ جائیں گے۔سیڑھی بیک پہنچے اور ابھی دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تھا کہ لوگوں نے لپک لپک کر ہمارے ہاتھوں کے سبب بوجھ اُٹھا لیے حتی کہ ہمارے پاس ہینڈ بیگ بھی نہ رہے اور وہیں ہم پر پھول لاد دیئے گئے۔کم و بیش پانچ چھ آدمی تو وہاں تھے اور باقی ایر پورٹ پر موجود تھے۔میری ایسی کیفیت