دُختِ کرام — Page 90
LA دوباره زندگی دی ہے میں اس نتے دور زندگی میں تیرا زیادہ سے زیادہ قریب اور محبت حاصل کر سکوں تیرے دین اور سلسلہ کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید و نافع وجود ثابت ہو سکوں۔ہمیں عبد شکور بننے کی توفیق دے۔۔۔۔۔حضرت نواب محمد عبداللہ خانصاحب کی جیت آپ کے ذی وقار شوہر حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب نے اپنی وفات سے قبل ایک وصیت رقم فرمائی۔اس میں حضرت سیدہ مرحومہ سے تعلق رکھنے والے بعض امور کا تذکرہ درج ذیل ہے :- میری دُعا اور آرزو ہے کہ میری اولاد امامت سے منسلک رہے اور ہمیشہ اس گروہ کا ساتھ دے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد زیادہ سے زیادہ ہوں کیونکہ حضور علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے انى معك ومع أهلك - نماز باجماعت ادا کرنے کی کوشش کریں اور ہر مصیبت کے وقت مولا کریم کو قادر مطلق خدا تصویر کرتے ہوئے اس کے حضور جھک کر عجز و انکسار سے استقامت طلب کریں میں نے اسی طریق سے زندہ خدا کو پایا اور اپنی شکلاتی کو کافور ہوتے دیکھا۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں۔ان کے سامنے یہ بات ہونی چاہیئے کہ وہ کسی