دُختِ کرام — Page 73
۶۱ دار السلام لے گئیں۔حضرت نواب صاحب نے ۲۳ ۲۴ فروری ۹۷ مہ کو کوٹھی دار السلام میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا یہ الفضل ۲۷ فروری ۹۱۷اته رخصتی کے بارہ میں الفضل ۲۴ فروری کا تہ نے لکھا : له ۲۲ فروری کاشته مطابق ۲۹ ؍ ربیع الثانی ۱۳۳۹ هجری المقدس بروز پنجشنبه حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ صاحبہ کی جن کا نکاح کے رجون شاشاته بروز دوشنبه مکرم معظم خان صاحب نواب محمد علی خان صاحب کے صاحبزادے میاں محمد عبد اللہ خان صاحب سے ہوا تھا تقریب تودیع عمل میں آتی۔ہم خادمان الفضل نہایت خلوص قلب اور دلی مسرت کے ساتھ اپنی اور تمام جماعت احمدیہ کی طرف سے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی بارگاہ عالی میں اور حضرت اماں جان نیز حضرت قبلہ نواب صاحب کی خدمت اقدس میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک اور مسعود جوڑے کو صحت وعافیت کے ساتھ خوش و خرم رکھے اور اپنے خاص انعامات کا وارث بنائے ان سے حضرت مسیح موعود کی نسل پڑھے پھوٹے اور پہلے اور پروان چڑھے اللہم رہنا آمین یا رب العالمین۔خاندان کے دیگر معزز و محترم بزرگوں کی خدمت میں نہایت جوش اور خلوص کے ساتھ اس تقریب سعید پر مبارک باد عرض کرتے ہیں۔