دُختِ کرام

by Other Authors

Page 74 of 497

دُختِ کرام — Page 74

۶۲ شادی کے متعلق بعض تا ثرات حضرت ملک غلام فرید صاحب مرحوم د حضرت نواب محمد عبدالله خان صاحب کے بچپن کے دوست ) اس شادی اور رخصتی کے بارہ میں تحریر فرماتے ہیں :۔املہ میں جب آپ دسویں جماعت میں پڑھتے تھے تو ان کا حضرت امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ سلمها اللہ تعالیٰ کے ساتھ نکاح کا معاملہ زیر غور ہوا معلوم نہیں اللہ تعالیٰ کو حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی کونسی نیکی پسند آتی کہ نہ صرف انہیں بلکہ ان کے لخت جگر کو بھی دامادی مسیح پاک کی سعادت حاصل ہوئی۔میاں صاحب نے ان دنوں بار بار مجھ سے ذکر کیا کہ میرے لیے اس رشتہ میں صرف کشش ہے کہ میرا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہو جائے ایک موقع پر اس رشتہ میں کچھ عارضی رکاوٹ پیدا ہوئی تو مرحوم و مغفور بہت بے قرار ہوتے اور بہت دُعائیں کی اور کروائیں اور آخر صاحبزادی صاحبہ کے ساتھ ان کا نکاح ہو گیا۔اس نکاح کا خطبہ پڑھنے کے لیے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کو خاص طور پر لاہور سے بلوایا۔۔۔۔۔آپ کی شادی کس سادگی سے ہوئی۔میاں محمد عبد اللہ خان صاحب کی شادی حضرت قبلہ نواب صاحب کے بیٹوں کی شادی میں پہلی شادی تھی اور قدرتاً پہلی شادی میں زیادہ شوق کا اظہار کیا جاتا ہے اور خرچ بھی زیادہ کیا جاتا ہے، لیکن