دُختِ کرام — Page 463
۴۵۱ مبارکہ بیگم صاحبہ نے بھی آٹوگراف دیا تھا عجیب اتفاق ہے کہ دونوں آٹوگراف کا مفہوم ایک ہی ہے یعنی بچوں کے لیے دعا ئیں کہ بچوں کو نیک جوڑے میں۔صالح اولا د عطا ہو۔خاکسارہ کو بچوں کی بہترین تربیت کی توفیق ہے۔جب بھی مجھے آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے دیر ہو جاتی تو فرمائیں عاہدہ تم بہت دیر کے بعد آتی ہو۔میں تم کو یاد کرتی تھی " مجھے بھی آپ سے مل کر سکون ملتا تھا۔- مکرم سردار عبد القادر صاحب صدر جماعت احمدیہ چنیوٹ رکھتے ہیں ضروری ہ میں حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب نے شدید بیماری کے حملہ سے صحت یابی پر حضرت سیدہ امتہ الحفیظ صاحبہ کے لیے محبت پیار اور شکر گذاری کے جذبات کا اظہار کیا۔اتفاق کی بات ہے کہ انہی دنوں خاکسار چند یوم کے لیے ڈاڈر سینی ٹوریم میں ایک دوست کی عیادت کے لیے ٹھرا ہوا تھا۔اکثر فارغ وقت میں محترم ڈاکٹر ابرار احمد صاحب اسٹنٹ میڈیکل آفیسر کچھ وقت کے لیے ہمارے پاس آکر بیٹھتے۔ایک روز ان کے ہمراہ ایک نوجوان ڈاکٹر رحین کا نام یاد نہیں آرہی تشریف لائے ڈاکٹر ابرار احمد صاحب نے میرے احمدی ہونے کا ذکر کیا تو بیٹھتے ہی اس نوجوان ڈاکٹر صاحب نے مجھ سے حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔چونکہ ایک دو روز قبل مانسہرہ میں الفضل سے حضرت نواب صاحب کی صحت کی رپورٹ رمکرم سید مبارک سرور شاہ صاحب کے