دُختِ کرام

by Other Authors

Page 36 of 497

دُختِ کرام — Page 36

۲۴ الفاظ میں نصیحت فرمائی کہ بچھو گھر خالی دیکھ کر یہ نہ سمجھنا کہ تمہارے ابا تمہارے لیے کچھ نہیں چھوڑ گئے۔انہوں نے آسمان پر تمہارے لیے دعاؤں کا بڑا بھاری خزانہ چھوڑا ہے جو تمہیں وقت پر تمہا ر ہے گا۔" ( روایت نواب میار که بیگم صاحبه ) یہ کوئی معمولی رسمی تسلی نہ تھی جو انتہائی پریشانی کے وقت میں غم رسیده بچوں کو ان کی والدہ کی طرف سے دی گئی۔بلکہ یہ ایک خدائی آواز اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس شاندار الہام کی گونج تھی کہ الیس الله بکان عبدی یعنی کیا خدا اپنے بندہ کے لیے کافی نہیں ؟ اور پھر اس وقت سے لے کر آج تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں نے اس طرح ہمارا ساتھ دیا ہے اور اللہ کا فضل اس طرح ہمارے شامل حال رہا ہے کہ اس کے متعلق میں حضرت مسیح موعود کے الفاظ میں صرف یہی کہ سکتا ہوں کہ ے۔اگر ہر بال ہو جاتے سخنور و تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر حق یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے جس رنگ میں ہماری دستگیری فرمائی ہے اس کی مثال ملنی مشکل ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر حضرت مسیح موعود کی نسل نیکی اور تقویٰ اور اخلاص اور خدمت دین کے مقام پر قائم رہیگی۔تو حضور کی دردمندانہ دعائیں جن کا ایک بہت بھاری خزانہ آسمان پر جمع ہے تا قیامت ہمارا ساتھ دیتی چلی جائیں گی۔اپنے بچوں کی آمینوں میں حضرت