دُختِ کرام

by Other Authors

Page 429 of 497

دُختِ کرام — Page 429

۴۱۷ میں نے اپنی بچی کا رشتہ ایک جگہ لے کر دیا۔ابھی میری بچی سوار سال کی نہیں ہوئی تھی۔بیگم صاحبہ سے ذکر کیا تو فرمایا۔اتنی جلدی نہیں کیا کرتے بعد میں وقتی طور پر اس بچی کی طرف سے پریشا نیاں اُٹھانا پڑیں۔بار بار یہ خیال آتا رہا کہ بزرگوں کی باتیں کتنی بچی نکلتی ہیں۔۱۹۸۳ ہ کے جلسہ سالانہ پر جب میں اپنے بچوں یاسمین اور امین کو ملانے لے گئی تو بیگم صاحبہ کو ملے کافی عرصہ گذر چکا تھا۔بیگم صاحبہ کمزور اور علیل تھیں۔میں نے اپنا تعارف کروانا چاہا تو فرمایا " میں نے پہچان لیا ہے مجھے معلوم ہے تم نصرت ہو تمہاری تھوڑے وقفے سے دو بچیاں اور ایک لڑکا تھا۔میں حیرت زدہ رہ گئی۔خدا تعالیٰ کے خاص فیضان سے آپ کی یادداشت حافظہ اور پہچان بے نظیر تھی۔پھر جب آپ کی وفات کا سُنا ان کی شفقتیں اور محبتیں اور ان کے نیک سلوک اور ملنسار طبیعت غرضیکہ ہر وصف یاد کر کر کے روتی رہی۔خدا تعالیٰ نے بڑا قیمتی وجود ہم سے لے لیا ہے۔ہماری دعا ہے کہ ہم اور ان کے نقوشِ قدم پر چل کر ان کی روح کی طمانیت کا باعث نہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو اپنی رحمتوں اور مغفرت کی چادر میں ڈھانپ کر اعلیٰ حسین میں مقام عطا فرمائے۔آمین ماہنامہ مصباح جنوری فروری شاه )