دُختِ کرام

by Other Authors

Page 428 of 497

دُختِ کرام — Page 428

۴۱۶ کرتی ہے۔اس کے بعد جب آپ ہماری سمان ہو ئیں میری شادی کی تیاریاں ہو رہ ہی تھیں اپنی مرضی سے دلائی تیار کر کے تحفہ میں دی کسی بھی وقت کوئی بھی بازار سے ویسا سامان تحرید کہ دلاتی تیارہ کروا سکتا ہے مگر آپ کے مبارک ہاتھوں کا یہ تحفہ میرے جینز کا سب سے قیمتی تحفہ تھا میں اس پر جتنا بھی ناز کروں کم ہے۔جماعت پر سالہ میں بہت کچھ سختیاں آئیں۔اس کو میں میرے میاں کو بھی ایک ہفتہ کے نوٹس پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔یہ خُدا کی طرف سے ایک امتحان تھا ہم دو کروں کے ایک ٹرانزٹ کیمپ میں منتقل ہو گئے۔اس اثنا میں حضرت بیگم صاحبہ اپنی بیٹی ذکیہ بیگم صاحبہ کے پاس کراچی تشریف لائیں۔میں بیگم صاحبہ کو اپنے گھر دعوت دینا چاہتی تھی کبھی اپنے گھر کو دیکھتی کبھی ان کے مرتبے کو۔خواہشیں تو گھر دیکھ کر پیدا نہیں ہوتیں۔جرات کی اور اپنی رہائش گاہ کی عارضی کیفیت بتا کر عرض کی کہ آپ غریب خانہ پر تشریف لائیں بڑی شفقت محبت اور دلداری سے یہ عظیم و مهربان خاتون میرے ہاں تشریف لاتیں۔ہر کھانے کی تعریف فرمائی۔اور ہماری گھبراہٹ کو دیکھ کر بہت دعائیں دیں اور فرمایا۔اگر مذہب کے نام پر کسی پر زیادتی ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ خود حفاظت فرماتا اور خود کفیل بن جاتا ہے۔یہ ایسی ڈھارس تھی جس سے ہمت بڑھی اور اس مبارک بستی کے قول کے مطابق پہلے سے بہتر نعمتیں خدا تعالیٰ نے عنایت فرمائیں۔