دُختِ کرام — Page 421
۴۰۹ جانا چاہیئے۔بچوں سے شفقت آپ کے پاس ملاقات کے لیے کر رستوران کے تشریف لاتی تھیں آپ سب سے بڑی خندہ پیشانی سے ملتیں لیکن بچوں کے ساتھ خاص شفقت کا سلوک فرمائیں۔چنانچہ اگر کسی خاتون کے ساتھ بھی ہوتا۔تو اسے اپنے پاس جا کر اُسے پیار کرتیں اور کھانے کے لیے اسے ضرور کوئی چیز دیتی تھیں۔خادموں سے شفقت آپ اپنے خادموں سے بہت شفقت کا سلوک فرماتی تھیں اگر کبھی خادموں میں سے کسی کی صحت خراب ہو جاتی تو اس کا بہت خیال رکھتیں اور اس کے لیے ادویات کا انتظام کرنے کے علاوہ بار بار اس کا حال بھی دریافت فرمانی تھیں۔آخری ایام میں بود ضعف آپ کو نیند بہت کم آتی تھی اس لیے بیماری کے سبب اگر کسی خادمہ کو رات کے وقت جگائیں تو پھر اس کے لیے بہت دعائیں کرتیں اور پھر دن کو بتائیں کہ آج رات میں نے تمہا رے لیے بہت دعائیں کیں۔اور خدمت کرنے والی لڑکیوں کے بارہ میں اکثر میں نے آپ کو یہ کہتے گنا کہ میری بیٹیاں ہیں جو میری خدمت کرتی ہیں۔آخر میں دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اعلیٰ علیین میں جگہ دے اور میری حقیر خدمت کو بھی قبول فرمائے۔آمین ر ماہنامہ مصباح جنوری فروری شلة