دُختِ کرام — Page 398
عظیم الشان خدائی شانوں کی نظر ایک عظیم ستی المحترم امتہ القیوم صاحبہ والدہ طاہر احمد صاحب ربوہ ) خُدا تعالیٰ کے عظیم الشان نشانوں کی لی مظہر سلسلہ عالیہ احمدیہ کی مقدس ہستی حضرت سیدہ امته الحفیظ بیگم صاحبہ سید نا حضرت مسیح موعود علی السلام کے ان پانچ انمول ہیروں میں سے ایک تھیں جو وحی الہی کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر پیدا ہوئیں۔حضرت اماں جان جو کہ سادات خاندان کی چشم و چراغ تھیں۔یہ پانچوں آپ کے ہی بطن سے پیدا ہوئے اور ان کو یہ فخر بھی حاصل ہے کہ سب ہی خدا تعالیٰ کی خاص بشارتوں کے تحت پیدا ہوئے۔آپ اس مبشر اولاد میں سب سے چھوٹی تھیں اور جماعت میں چھوٹے بیگم صاحبہ کے نام سے معروف تھیں۔۔۔۔۔۔حضرت حکیم صاحبہ کا وجود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکتوں کا مظہر تھا اور آپ سے حضرت اقدس کی خوشبو آتی تھی۔اور حضور کے قرب کا احساس ہوتا تھا۔آپ حضور کے آنگن میں سدا بہار پھول بن کر نیکیں اور تناور درخت بن کر پھلیں اور پھولیں۔آپ وہ خوش بخت اور خوش نصیب وجود تھیں کہ آپ نے حضور کے لگاتے ہوئے چمن کی بے شمار بہاریں پاتیں اور حضور کی روزِ روشن کی طرح پوری ہونے رائی ان گنت پیشگو تیوں کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھا۔