دُختِ کرام

by Other Authors

Page 397 of 497

دُختِ کرام — Page 397

۳۸۵ حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی وفات پر مدیرہ مصباح کے نام حضرت سیدہ وخت کرام کا ایک خط عزیزہ مکرمہ شوکت صاحبه سلمها الله تعالی اسلام علیکم ! ་ آپ کا خط در مطالبہ مضمون ملا۔مجھے حضرت منجھلے بھائی سے غیر معمولی محبت تھی۔نہ میں بیان کر سکتی ہوں نہ آپ سمجھ سکتی ہیں کہ با وجود اتنی چھوٹی بہن ہونے کے میرے ان کے تعلقات کس قدر دوستانہ قسم کے تھے بہت اور عادت ہو تو مضمون کیا کتاب لکھ دوں۔مگر کبھی یہ کام کیا نہیں۔آج تک لکھنے لکھانے پر کبھی توجہ نہ دی۔نہ فرصت ملی۔پھر بھی کوشش کرتی دل کے تقاضہ سے مجبور ہو گی۔پر میں تو ان کی وفات کے بعد ہی سے ہائی بلڈ پریشر اور منہ سے بلیڈنگ اور خدا جانے کن کن امراض میں گرفتار ہوں۔یہ تین ماہ قریباً روزانہ ہی ڈاکٹروں کی حاضری دیتے گذرے ہیں۔اسی وجہ سے تو باوجود سخت تڑپ کے سید نا بھائی صاحب (حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی ملاقات سے بھی معذور ہوں اب اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو انشاء اللہ اسی ہفتہ ربوہ آنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔اب کوشش کروں گی کہ کبھی مصباح کو کچھ لکھ کر مزدور بھجواؤں بشرط صحت و زندگی خدا حافظ امته الحفيظ