دُختِ کرام — Page 391
کے ہاتھ بیکری سے کیک لے کر بھیجا تو با جی کو کہنے لگیں کہ مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن آئیندہ مجھے اپنے ہاتھ سے بنا کر بھیجے۔ایک بار میں بھرے بینگن پکا کر لے گئی۔ہمیشہ ان کی تعریف کرتیں اور حوصلہ افزائی فرمائیں۔میں نے ہمیشہ یہ دیکھا کہ طبیعت خراب ہوتی تھی اور آپ بیڈ ریسٹ پر ہوتی تھیں تب بھی گھر کے ہر فرد پرگری نگاہ رکھتیں صفاتی کا ہمیشہ بہت خیال رکھتیں۔ایک دفعہ آپ کے پاس کام کرنے والی لڑکی واپس جارہی تھی اور آپ کو اس بارہ میں بڑی پریشانی تھی کہ کوئی اچھی لڑکی مل جاتے ہیں آپ کے پاس بیٹھ کر واپس جارہی تھی کہ خالہ لیلی نے آواز دی کہ بیگم صاحبہ جاتی ہیں میں واپس آئی تو بیگم صاحبہ نے مجھے فرمایا کہ مجھے اپنے جیسی کوئی لڑکی ڈھونڈ دو میں نے کہا اگر آپ اجازت دیں تو میں آپ کے پاس رہ جاتی ہوں مجھے آپ کی خدمت کا شوق بھی ہے کہنے لگیں۔نہیں مجھے بارہ تیرہ سال کی لڑکی چاہیتے اس کو میں ٹرینڈ کروں گی اور ساتھ ساتھ پڑھاتی بھی کرواؤں گی۔آپ مطالعہ کی بہت شائق تھیں کئی دفعہ بستر پر ہوتیں، لیکن لائبریری سے کتابیں منگوا کر ضرور پڑھتی رہتیں۔اپنے نواسے نواسیوں کا ذکر بڑے ہی محبت بھرے انداز میں کرتیں ان کی تعلیم کے لیے اکثر فکر مند رہتیں اور جب کسی نواسے یا پوتی کی کامیابی کی خبر سنتیں تو چہرہ خوشی سے دمک رہا ہوتا۔اور ہر ایک کو خوشی خوشی بتائیں۔) مصباح جنوری فروری شانه