دُختِ کرام

by Other Authors

Page 375 of 497

دُختِ کرام — Page 375

وغیرہ پسند نہ فرماتیں۔زینب نے کہا میں آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہوتی تو مجھے کام نہ کرنے دیتیں۔میں بستر جھاڑتی تو بہت خوش ہو تیں میں باورچی خام میں نگرانی کے لیے جاتی تو فرماتیں گرمی میں نہ جاؤ تمہاری صحت پہلے ہی ٹھیک نہیں۔بچی زمرہ کے متعلق زینب نے بتایا کہ جب یہ سرال چلی گئی۔تو دُخت کرام دن میں کئی دفعہ اس کا ذکر کرتیں اور آواز بھرا جاتی۔جس روز آپ کا وصال ہوا آپ پر غنودگی سی طاری ہوئی آواز میں نقاہت تھی بہت آہستہ سے فرمایا حضرت اماں جان آتی ہیں۔میں نے کہا نہیں۔فرمایا - آتی ہیں۔آپ کی بیماری کی وجہ سے کمرہ میں اپنے بھی کم آتے تھے باورچی کا بیٹا آیا آپ کے پاس پھل دیکھ کر کہا میں نے کیلا لینا ہے اسے اپنے پاس بلا کر اپنے ہاتھ سے کیلا دیا۔زینب روتی ہوئی بولیں آپ کی شفقتوں اور لاڈ نے مجھے والدین کی یاد نہیں آنے دی کبھی آم بھیجوا رہی ہیں کبھی کوئی چیز بیماری میں سورہ ہیں نکال کر میری طرف بڑھایا کہ لو کپڑے بنوا لینا میں نے عرض کیا مجھے تو آپ کے مستعمل کپڑے درکار ہیں فرمایا الماری میں سے لے لو۔حضرت بیگم صاحبہ کا وصال قریباً پونے تین بجے بعد دوپہر ہوا۔ظہر کے وقت فرمایا نماز کا وقت ہو گیا ہے میرے اثبات میں جواب دینے