دُختِ کرام

by Other Authors

Page 358 of 497

دُختِ کرام — Page 358

۳۴۶ حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے گھر یہ کہ کر چھوڑ نہیں کہ میں اس بے باپ کی بچی کو آپ کو سپرد کرتی ہوں۔اسی طرح آپ کی بڑی بہن حضرت نواب مبار که زنیم صاحبہ اور حضرت کو زینب بیگم صاحبہ آپ کو دارا مسیح سے دار اسلام لے آئیں۔------ رخصتنا نہ کے بعد حضرت اماں جان نے حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب کو پیغام بھجوایا : - میاں کی عمر زیادہ تھی ریعنی حضرت نواب محمد علی خان صاب کی ، تم چھوٹی عمر والے داماد ہو تم مجھ سے شرما یا نہ کرو۔تاکہ جو کمی رہ گئی ہے اس کو پورا کر سکوں۔) اصحاب احمد جلد ۲ ص --- جب حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب سے چالیس سالہ رفاقت کا دامن چھوٹا تو جس صبر عزم اور حوصلہ سے آپ نے یہ وقت گذار اوہ خواتین کے لیے قابل تقلید ہے۔سارا خاندان حضرت مسیح موعود علیہ اسلام آپ کے مشورہ اور حکم کو واجب استعمیل سمجھتا۔جماعت کی خواتین آپ سے دینی دنیوی مشورہ جات مانگتیں آپ ان سب کے خطوط کے جوابات لکھوائیں۔اپنی بھی بیماری کو جو در حقیقت صبر آزما تھی۔جس سکون وصبر سے گذارا یہ بھی آپ کا حصہ تھا۔سلسلہ کی ہر تحریک میں آپ وعدہ کے ساتھ ہی ادائیگی فرمائیں۔تحریک جدید میں پہلے نو سال کا آپ کا ذاتی چندہ تین ہزار ایک سو اٹھاون روپے تھا آپ اخلاق کریمانہ کی مالک تھیں غریبوں سے حسین سلوک اپنے گھر کے خادموں سے احسان اور شفقت کا سلوک رشتہ داروں سے صلہ رحمی آپ کے امتیازی