دُختِ کرام — Page 346
۳۳۴ دار السلام قادیان ۲۵ جون ۱۹۳۹ مکرمہ ممانی صاحبہ سلمک اللہ تعالیٰ السلام علیکم ! پرسوں آپ کا خط ملا۔طبیعت گرمی کی وجہ سے کچھ خراب تھی۔اس سے بیٹے جواب نہ دے سکی۔یوں تو میں کیا اور میری دُعا ئیں کیا۔اپنی کمزوریوں سے خود ہی واقف ہوں مگر چونکہ آپ نے بھی محبت ہی کی بنا پر دعاتے خاص کے لیے لکھا ہے اس لیے یہ بتا دینا ضروری سمجھتی ہوں کہ مجھے آج سے نہیں بلکہ بہت بچپن کی عمر سے ہی چھوٹے ماموں جان ان کی اولاد اور ان کی بیوی سے خاص طور پر زیادہ محبت ہے۔سب عزیزوں کے لیے ہی میرے دل میں محبت کا جذبہ بہت زیادہ ہے مگر بعض سے خاص تعلق ہے گو میری کم زبانی" یا کم نصیبی سے کسی کو میری محبت کا ایسا یقین نہیں یا ہوتا بھی ہے تو وہ تاثیر سے خالی ہے بہر حال میرا دل محبت سے لبریز ہے اس محبت کی وجہ سے طاقت کے مطابق دُعا بھی کرتی ہوں اور آپ کے لیے تو میں ہمیشہ ہی زیادہ دُعا کرتی ہوں اب انشاء اللہ جیسا کہ آپ نے کیا ہے خاص طور حسب توفیق دعا شروع کر دوں گی مگر میں تہجد گزار نہیں ہوں اس کا مجھے خود بھی افسوس ہے کبھی کبھی پڑھا کرتی ہوں