دُختِ کرام — Page 344
حضرت سیدہ درخت کرام کے تین نا در خطوط مکرم سید میر سعود احمد صاحب ابن حضرت میر محمد اسحاق صاحب مرحوم نے حضرت سیدہ دخت کرام کے تین اور خطوط ارسال فرماتے ہیں جو علی الترتیب حضرت میر محمد اسحاقی صاحب مرحوم حضرت سید اتم داود صاحب بیگم حضرت میر محمد اسحاق صاحب مرحوم اور مکرم سید میر سعود احمد صاحب کے نام لکھے گئے ان برسه خطوط کا عکس اور متن ذیل میں دیا جا رہا ہے :- پہلا خط حضرت سیدہ مرحومہ نے اپنے چھوٹے ہوں حضرت میر محمد اسحاق صاحب مرحوم کو سرینگر کشمیر سے لکھا تھا۔یہ غالباً ۱۹۲۰ء میں لکھا گیا۔جب حضرت خلیفة المسیح الثانی بھی کشمیر تشریف لے گئے ہوتے تھے۔بسم الله الرحمن الرحیم مکرم معظم جناب ماموں صاحب السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتدا یا عزیزہ نصیرہ بیگم کے اچھے نہروں پر پاس ہونے کی بے حد خوشی ہوئی میری طرف سے مبارکباد قبول کیجئے عزیزہ کو مبارکباد کہہ دیجئے۔اب تو شاید ممانی صاحبہ اور نصیرہ بیگم انٹرنس کی تیاری میں مصروف ہونگی۔میرا ارادہ بھی