دُختِ کرام — Page 343
۳۳۱ دوں گی یہ فکر نہ کرنانہ بھی توتومیں نے ضرور دینا ہے اتنی سی بات ہے لوگ ماں باپ کے لیے کیا نہیں کرتے۔تم اتنی سی قربانی نہیں کر سکتیں جس سے ماں باپ خوش - خدا خوش حضرت مسیح موعود علی السلام خوش ہوں جماعت اعتراض سے بچے گی۔لوگ کچھ کرتے پھریں۔تمہارا اور ان کا مرتبہ ایک نہیں۔تمہیں اللہ تعالیٰ نے اتنا بڑا رتبہ دیا ہے کہ سارا دن شکر ادا کرو اور نفل پڑھو تب بھی شکر ادا نہ کر سکو گی۔یہ دنیا چند دنوں کا کھیل تماشا ہے تمہارے ساتھ اتنا بڑا حادثہ گذرا ہے اب تمہیں دنیا سے زیادہ دین پر توجہ چاہتے۔اپنا نمونہ ایسا بناؤ کہ تمہاری معصوم بچیاں اوران کے شوہر مرتے دم تک نہیں دعائیں دیں۔اب تو تم ہی ماں ہو باپ ہو۔یہ بچیاں تمہارے پاس امانت ہیں۔اللہ تعالی تمہیں نیک توفیق دے۔آمین!" (نوٹ : یہ پہلے چادر سے پردہ کرتی تھیں۔اس لیے توجہ دلائی گئی) ر ماهنامه مصباح ربوه جنوری فروری شاه ) (