دُختِ کرام — Page 342
۳۳۰ ۹ مارچ ۱۹۴۶ "میری پیاری عصمت (میری بیٹی سعدیہ کا دوسرا نام ہے) تمہارے خط سے بہت خوشی ہوئی اللہ تعالیٰ تمہیں صحت والی لمبی عمر دے نیک نصیب ہو۔بخت برتر ہے۔اچھا میاں اچھا گھر لے اور دین ودنیا کا علم حاصل کرکے دین کی خدمت کرو۔ماں باپ کی کمزوریوں کی تلافی کرنے والی بنو، نماز یا قاعدہ پڑھا کرو اور بہت دُعائیں کیا کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ابا اتی کو صحت والی عمر عطا کرے ان کی مستیاں دُور ہوں وہ بھی دُعا کریں۔قرآن کریم بھی روز پڑھا کرو۔اپنی بہنوں کے لیے بھی بہت دُعا کیا کرو۔آیا لیلی اور زہرہ تمہارے پیار سلام سے بہت خوش ہوئیں۔تم سب کو پیار کہتی ہیں تمہارا امتحان نہ ہوتا تو تم سب کو بیاں جلا لیتی۔بہت دُعائیں کرو اللہ اپنا فضل کرے۔آیا کی ترقی ہو اور صحت رہے۔تمہاری بڑی امی" -1946 یکم اکتوبر ماه پیاری بے بی۔اگر تم مجھے خوش رکھنا چاہتی ہو تو برقعہ کا پردہ کرو بازار سے پسند کا کپڑا فلیٹ وغیرہ آج ہی لے لو اور برقعہ برکت سے سلوالو۔سارا بل کپڑا سلاتی ہیں۔