دُختِ کرام — Page 338
نتے گھر میں چلی گئی ہو گی۔بہت دعائیں کرو۔اب آزمائش اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں کے ساتھ ختم ہو یہ سال گذشتہ تو تم پر اور ظاہرہ پر بہت بھاری گذرا پر الحمد لله که انجام بخیر ہوئے تکلیف کے وقت آکر گزر جائیں تو یاد بھی نہیں رہتا۔خالہ جان (حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ) کو پھر ایک درد ناک ساخط اپنے ہاتھ سے لکھ دو تمہارے خط سے بہت اثر لیتی ہیں رات بھی تمہیں یاد کر رہی تھیں کہتی تھیں وہ دعا کو کہتی ہے تو میرے دل سے دعا نکلتی ہے۔کبھی چھوٹا سا تحفہ خواہ کھانے پینے کی چیز ہو ضرور بھیجوا دیا کرو شهد پنیر بیکری کی چیزوں کا ڈبہ بنوا کر۔پانچی سات روپے کی چیز ہو۔مگر تحفہ دینے والے کے لیے دعا ئیں بہت تحریک ہوتی ہے۔1960 ۳۰ رمئی ۱۹۷۵ نه "میری پیاری بے بی ! تمہاری صحت کا اتنا فکر ہے کہ تم اندازہ نہیں کرسکتیں میں تمہیں روکتی تھی کہ فکر نہ کرو کسی کا کچھ نہیں بگڑتا۔اپنی صحت برباد ہوتی ہے لا پروا اور خوش رہنے کی پریکٹس کرو۔صرف عادت پر منحصر ہے مجھ پر کیسے کیسے وقت نہیں آئے گر بفضل تعالیٰ ہنس کر گزار لیے اب