دُختِ کرام

by Other Authors

Page 319 of 497

دُختِ کرام — Page 319

ہوتی جانے سے ایک دن پہلے کہنے لگیں اب تو لڑکیوں کا شکر ادا کرتی ہوں۔میں نے تسلی دی کہ اب تو چھٹیوں میں تھوڑے دن رہ گئے ہیں جلدی آپ کے پاس آجاؤں گی۔کہنے لگیں تم سے مجھے آرام ملتا ہے تم میرے پاس ٹک کر بیٹھتی ہو۔۔مشاورت کے بعد مسلسل تیرہ دن میں بچوں کے امتحانات کی وجہ سے نہ جاسکی۔بڑی آپا نے کئی بار فون کیا لیکن دور بیٹھے طبیعت کی خرابی کا صحیح اندازہ نہ ہو سکا اس عرصہ میں تیرہ دن کے بعد جب دوبارہ گئی۔تو یوں لگا جیسے امی کو برسوں کے بعد دیکھا ہو PARKINSON کا حملہ شدت اختیار کر گیا تھا د زبان بُری طرح لڑکھڑانے لگی تھی بھوک بالکل بند اور حد سے زیادہ ضعف رہنے لگا تھا۔آپا شام سے بہت دل لگتا تھا وہ مسلسل باتیں کر کے ان کا دل بہلاتی تھیں اس لیے وہ کچھ دن ان کے پاس رک گئیں۔میں نے گھر جا کر فون کیا اور امی کو پیغام دیا کہ اس دفعہ مجھے آپ کی بڑی فکر ہوئی ہے اب میں جلدی جلدی آیا کروں گی یہ سن کر بہت خوش ہوئیں۔فون خود لے لیا۔میں نے امی کو تسلی دی کہ میں دو تین دن تک پھر آرہی ہوں۔رمضان کے دوسرے روز میں دوبارہ گئی طبیعت پہلے سے بھی زیادہ گر گئی تھی غذا بالکل بند تھی۔سیال چیزوں کے سوا کچھ حلق سے نہ اُترتا تھا بہت تکلیف تھی ، لیکن بہت برداشت کرتی تھیں مجھے آتے ہی بتایا کہ اماں جان بہت نظر آنے لگی ہیں رات کو تقریباً روز کہتیں مجھے نظارے بہت نظر آنے لگے ہیں تمہیں نہیں نظر آتے۔میری بھانجی امتہ الحسیب کو ایک دن کہا کہ