دُختِ کرام

by Other Authors

Page 317 of 497

دُختِ کرام — Page 317

۳۰۵ صدیر کات ہوگا۔مسلسل کئی سالوں سے صاحب فراش تھیں اتنی لمبی بیماری انتہائی صبر اور حوصلے سے کائی۔شوکت گوہر صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی نے مجھے بتایا کہ ڈاکٹر صاحب گھر میں کہتے تھے کہ بیگم صاحبہ کو بہت تکلیف ہے کوئی اور مریض ہو تو وہ اس طرح برداشت نہ کر سکے۔آخری مہینوں میں شاید آپ کو پتہ چل گیا تھا کہ ان کا وقت آگیا ہے حضور کو بہت یاد کرتیں آپا جمیل لندن جانے کے لیے ملنے آئیں تو ان کے ہاتھ حضور کو پیغام کہلا کر بھیجا۔کہ میری نماز جنازہ غائب نہیں آپ نے پڑھانا۔ایک دن مجھے کہنے لگیں میاں طاہر کو لکھو بڑے بھائی کی طرح حصہ میں آیا کریں اتنا صبر نہ کریں وہ غصہ کرتے تھے تو اللہ میاں جلد فضل کر دیتا تھا۔ان کا بس نہیں چلتا تھا کہ کسی طرح ان کو بلوا لیں۔حضرت فضا سے ویسے بھی ان کو خاص تعلق تھا۔ایک دوسرے سے ایک قسم کا طبعی لگاؤ تھا جس کی تصدیق حضور نے بھی وفات کے بعد ایک خطہ میں مجھ سے کی آپ لکھتے ہیں، میرے دل کو ان کے دل سے ایک فطری راہ تھی۔ان کی روح سے میری روح کو ایک طبعی لگاؤ تھا۔میری نظر ان کی نہاں درینہاں لطافتوں سے آشنا تھی اور وہ اتنی ذہین تھیں کہ خوب جانتی تھیں کہ میں ان کو کتنا جانتا ہوں۔خدا نے عجیب حسن ان کو بخشا تھا اور مجھے اس حسن کو سراہنے کی نظر عطا کی تھی۔امی کے دل میں (امامت کا از حد احترام تھا۔باوجود اس کے کہ حضور