دُختِ کرام — Page 280
• صاحب کے داماد ہیں ) نے تو حد ہی کر دی میں دونوں کو ہر وقت دعائیں دیتی ہوں۔میں کیا بتاؤں کیا کیا کیا شاید ہی کسی بھائی نے کبھی اتنا پیار دیا ہو جتنا انہوں نے دیا۔۔۔۔۔۔۔خدا کرے یہ سب بہن بھائی ہمیشہ اس کا خیال رکھیں سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کے لیے دُعا کریں۔اللہ تعالیٰ غیب سے کوئی سامان کرے یکسی کی محتاج نہ ہو اپنے گھر شاد باد رہے۔وہ چالاک نہیں ، اسے دنیا میں رہنا نہیں آتا۔مجھے خوف آتا ہے۔یہ جوان لڑکی کیونکر تین بیٹیوں کے ساتھ پہاڑ سی زندگی بسر کرے گی۔اسے بھی کسی بحران کی ضرورت ہے ہر وقت فکر رہتا ہے۔بچیاں پیار میں بگڑ نہ جاتیں سیکھ مجھے کھا رہا ہے۔میرا دس پونڈ وزن ان دنوں کم ہوا ہے دماغی ضعف از حد ہے میں نے مشکل سے یہ سطور لکھی ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کا حافظ و ناصر ہو۔امة الحفيظ " میری والدہ نہایت ذہین تھیں اور بہت لطیف اور حساس طبیعت کی مالک تھیں ایسی افتاد طبع اور طبیعت کی خدمت کوئی آسان کام نہیں اس لیے اس عاجز کی یہ حسرت رہی ہے کہ خاطر خواہ خدمت نہ کر سکا۔امہ کے جلسہ سالانہ پر حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالی نے مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمہ اور اشاعت کی تحریک کی تھی۔اس