دُختِ کرام

by Other Authors

Page 279 of 497

دُختِ کرام — Page 279

744 نہیں ہوا۔میں مہمان رہی میرے دوسرے بچے مہمان رہے همیشه نهایت خندہ پیشانی سے سب کی مہمان نوازی کی۔اگر گذشتہ میں اس سے کوئی زیادتی بھی ہو گئی ہو تو اللہ تعالے نے اُسے بھلائی کا نہایت اعلیٰ موقع دیا۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے گناہ دھوڑا تھا ہے الحمد للہ۔میری خدمت خاص خیال سے اس نے پچھلے سارے دیتے دھر دیئے اللہ تعالیٰ نے اُسے باپ کی آخری وقت کی خدمت کی توفیق بھی عطا کی ثم الحمد للہ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ ان میاں بیوی کو اولاد کا سکھ دکھائے۔ان کی اکلوتی بچی بہترین قسمت کی مالک ہو۔- اب نہ میرے دل میں طاقت ہے نہ دماغ میں 11 نومبر کو جو قیامت گزر گئی اس نے مجھے دماغی طور پر مفلوج کر دیا ہے اب میری صرف یہی درخواست ہے کہ میری پیاری دُکھیا بچی کو اپنی دعاؤں میں نہ بھولیں جو سلوک اور پھر روی اس مصیبت میں میرے بچوں نے کی ہے اس کا صلہ میں تو نہیں دے سکتی اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے ایک کا کیا نام لوں سب نے کیا اور حد سے زیادہ کیا مصطفیٰ اور محمود داودی ابن نواب محمد احمد خان صاحب مرحوم جو کہ کرنل اور احمد