دُختِ کرام

by Other Authors

Page 258 of 497

دُختِ کرام — Page 258

عباس احمد عزیزه طاهره دیگیم مرزا منیر احمد صاحب) کی پیدائش ہوئی بتایا کرتی تھیں کہ میں تین دُودھ کی بوتلیں۔تم تینوں کے لیے اکٹھی بناتی تھیں۔چھوٹی عمر کی شادی کے بہت خلاف تھیں کہ لڑکی پر بہت ذمہ داری اور بوجھ اتنی چھوٹی عمر میں پڑ جاتے ہیں۔مجھے یاد ہے ہمارا بچپن کا زمانہ اپنے دادا جان کے ساتھ گذرا زیادہ تر مالیر کوٹلہ میں۔بعد میں جب مالیر کوٹلہ سے ہم یعنی ابا جان اور امی جان قادیان مستقل آگئے تو پھر امی جان کا سمجھانا ، نصیحت کرنا یاد ہے۔اس وقت سمجھ کی عمر آگئی تھی۔اور ان کا کردار ہی نصیحت کا موجب بن گیا۔نمازوں اور دُعاؤں کی بہت تاکید کرتی تھیں اور خاص طور پر جب بچہ ہونے والا ہوا تھا تو خصوصیت سے سیرت حضرت خاتم النبیین اور سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی کتب پڑھنے پر بہت زور دیتی تھیں کہ بچے پر اس کا بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔ملازمین سے حسن سلوک سب ملازم امی جان کی بہت ہی محبت کے ساتھ خدمت کرتے تھے اگر کبھی کسی بات پر ناراض بھی ہو ئیں تو بعد میں اس کی اتنی تلافی کرتی تھیں کہ دوسرا شرمندہ ہو جاتا تھا۔باورچی جو کھانا پکاتا تھا۔جب وہ آیا تھا۔تو چھوٹا لڑکا تھا اس کو کھانا پکانا سکھایا اور آخر وقت تک اس نے بہت ہی خدمت کی اور خیال رکھا۔اس کے بچے سے بہت پیار کرتیں امی جان کی