دُختِ کرام

by Other Authors

Page 259 of 497

دُختِ کرام — Page 259

۲۴۷ وفات کے بعد جب ایک دراز کھولا تو اس میں کچھ ٹکٹ علیحدہ رکھے ہوئے تھے جب پوچھا تو پتہ چلا کہ برائی جان باورچی کے بیٹے کے لیے منگوا کر رکھتی تھیں حالانکہ وہ احمدی نہ تھا۔مگر جب امی جان کی وفات کے بعد یہاں سے لاہور میری بہن کے پاس رہنے کو جا رہا تھا تو اس طرح زارو قطار رو رہا تھا کہ میں سوچ رہی تھی کہ میں زیادہ صدمہ ہے یا اس کو۔اب تک یاد کر کے بہت روتا ہے۔حصول علم کا شوق امی جان کے متعلق میں اکثر سوچتی تھی کہ چودہ سال کی عمر میں شادی ہوتی اس وقت ایک کیا تعلیم ہو سکتی تھی۔زیادہ سے زیادہ تر ان شریف اُردو لکھنا پڑھنا یا کچھ دینی کتابیں حدیث وغیرہ پڑھنا جیسا کہ اس وقت کا زمانہ تھا مگر شادی کے بعد باوجود اس کے کہ چھوٹے چھوٹے اوپر تلے کئی بچے پیدا ہوئے آپ نے اپنے علم کو بڑھایا۔پہلے ادیب کا امتحان دیا پھر میٹرک اور ایف اے کا۔مطالعہ کا بے حد شوق تھا اب تک لا تبریری کا۔لائبریری ہے کتابیں منگوا کر پڑھتی رہتی تھیں۔روزانہ کا معمول تھا کہ صبح ناشتہ کیسا تھے ساتھ اخبار ضرور سنتی تھیں اردو کے اخبار کچھ زیادہ ہی خبریں دیتے ہیں اور مسالے لگاتے ہیں مجھے اکثر خبروں شام کو جب امی جان کے پاس جاتی تو ان سے معلوم ہوتی تھیں۔رات کو نیند ٹھیک نہیں آتی تھی۔روزانہ کا معمول تھا کہ لڑکیاں دبا رہی میں کہانیاں سنا رہی ہیں تاکہ نیند آجائے۔ضرور