دُختِ کرام

by Other Authors

Page 230 of 497

دُختِ کرام — Page 230

۲۱۸ " ۱۴ - ۱۵ سال کی عمر سے ہی ان میں احمدیت کی پختگی اور سعادت دیکھ کر ان کے والد (نواب محمد علی خان مرحوم) نے ان کو چن لیا تھا کہ عزیزہ امتہ الحفیظ بگیم کے لیے رشتہ کا پیغام دینے کو کہ میرا یہی لڑکا مناسب اور موزوں ہے فرماتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی دختر کا پیام اس کے لیے دینے کی جرات کر سکتا ہوں جس کو ایمان و اخلاص اور احمدیت میں دوسروں سے بڑھ کر پاتا ہوں پھر یہ رشتہ ہو گیا اور مبارک ہوا خود حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب کا بیان ہے کہ جب میری شادی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر ہونے لگی تو حضرت والد صاحب نے مجھے تحریر فرمایا کہ اپنا رشتہ ہونے پر بھی میں کس طرح حضرت اماں جان اور حضرت صاحب کی اولاد در اولاد در اولاد کا احترام کرتا ہوں اور لکھا تھا کہ اگر ایسی طرز تم بھی برت سکو تو پھر اگر تمہاری منشاء ہو تو میں اس کی تحریک اور استخارہ کروں ورنہ ایسے پاک وجودوں کی طرف خیال سے جانا بھی گناہ ہے۔) اصحاب احمد جلد ۱۲ ) ---- حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب نے بار ہا فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی بیٹیوں کی زمین سنبھالنے کی وجہ سے میری آمد میں برکت ڈالی ہے۔۔۔۔۔۔۔حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب دل کے شدید حملہ سے ایک لیا عرصہ بیمار رہے آپ کی بیماری میں حضرت سیدہ