دُختِ کرام

by Other Authors

Page 199 of 497

دُختِ کرام — Page 199

IAZ ساتھ لے جانے والا وجود حقیقی طور پر نافع الناس نہیں کہلا سکتا امر واقعہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی برکتی تا قیامت جاری ہیں۔۔۔۔حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں جو صحابہ آپ کی صحبت اور برکت سے غیر معمولی استفادہ کیا کرتے تھے وہ آپ کے وصال کے بعد بعض پہلوؤں لحاظ سے وقتی طور پر کمزور دکھائی دینے لگے استفادہ کی وہ طاقت اگر کسی میں موجود ہو خواہ وہ سینکڑوں سال کے بعد بھی پیدا ہوا توہ لوگ جو زندہ برکتیں رکھتے ہیں وہ پھر بھی ان برکتوں کا فیض دوسروں تک پہنچا سکتے اور حاصل کرنے والے فیض حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔امر واقعہ یہ ہے کہ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی برکتیں نصرف یہ کہ جاری تھیں جاری رہیں بلکہ قیامت تک جاری رہیں گی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا یہی مفہوم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پر بہت روشنی ڈالی اور مختلف رنگ میں توجہ دلائی کہ ہمارا ایک زندہ خدا ہے اور ایک زندہ رسول ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم برکتوں کے معاملہ میں جیسے پہلے زندہ رسول تھے آج بھی ویسے ہی زندہ رسول میں اگر زندگی کے خواہاں لوگ اس زندگی بخش وجود سے تعلق جوڑیں تو اب بھی ویسی ہی زندگی پا سکتے ہیں اور قیامت تک یہ زندگی اسی طرح جاری رہے گی۔اس لیے کسی با برکت وجود کے چلے جانے سے طبیعت میں جو مایوسی پیدا ہوتی ہے کہ گویا برکتیں اُٹھ گئیں اس کا ایک بہت حد تک برکتیں لینے والوں سے تعلق ہے۔۔۔۔۔برکت کے مفہوم پر اگر آپ غور کریں تو در اصل برکت نیکی اخلاق کریمانہ اور قرب الی