دُختِ کرام

by Other Authors

Page 189 of 497

دُختِ کرام — Page 189

144 صاحب کے وسال پر حضرت مسیح موعود علی اسلام نے جو کچھ فرمایا وہ آپ کی وفات پر بھی اس رنگ میں پورا ہوتا ہے۔آپ نے فرمایا ہے جگر کا ٹکڑا مبارک احمد جو پاک شکل اور پاک تو تھا وہ آج ہم سے جدا ہوا ہے ہمارے دل کو حزیں بنا کر حضرت سید ہ انتہ الحفیظ بیگم صاحبہ بھی بہت پاک خو اور پاکی شکل تھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں سے آپ کو اپنا ایک رنگ عطا ہوا تھا جس میں بہت ہی جاذبیت تھی بہت ہی پیار کرنے والی طبیعت تھی عمر کے ہر طبقہ کے لوگوں سے آپ کے حسن سلوک کا دائرہ آپ کی محبت اور رحمت اور شفقت کے نتیجہ میں بہت ہی وسیع تھا۔بچپن سے ہم آپ کو چھوٹی پھوپھی جان ہی کہتے رہے چھوٹی پھو بھی جان سے بچوں کو خصوصیت سے بڑا لگاؤ تھا۔حضرت بڑی پھوپھی جان اور بچوں کے درمیان ایک رعب کا پردہ حائل رہتا تھا۔حضرت بڑی پھوپھی جان کو اللہ تعالیٰ نے ایک غیر معمولی رعب بھی عطا فرمایا تھا۔بعض طبیعتوں میں بچوں کے ساتھ ملنے جلنے کا جو b غیر معمولی مادہ پایا جاتا ہے وہ حضرت چھوٹی پھوپھی جان میں خصوصیت کے ساتھ زیادہ تھا۔اس لیے بچے طبعاً آپ کے ساتھ بہت جلد مانوس ہو جایا کرتے تھے پھر آپ کو عادت تھی کہ بچوں کو بلا کے ان سے کھیلنا چھوٹی چھوٹی باتیں کرنا اور