دُختِ کرام

by Other Authors

Page 190 of 497

دُختِ کرام — Page 190

14N ان کو چھیڑنا۔اس میں ان کی بچیاں بھی شامل ہو جایا کرتی تھیں اس لیے سید نا حضرت فضل عمر کے بچوں کا حضرت پھوپھی جان کے ساتھ بچپن ہی سے غیر معمولی تعلق رہا ہے اور ہمارے باقی چچاؤں کی اولاد کو بھی اسی پہلو سے بہت تعلی تھا۔حضرت سیدہ مرحومہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کئی بار ذکر فرمایا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح کے بارہ میں جو یہ بحث چل رہی ہے کہ آپ کو بچپن میں مہد اور کسل میں خدا تعالے نے بولنے کی طاقت بخشی اس مضمون میں آپ فرماتے ہیں کہ مہد کا زمانہ جو ہے یہ ضروری نہیں ہے کہ پہلے چھ مہینے کا ہو " یہ تو دودھ کا زمانہ کہلاتا ہے عہد کا زمانہ تو تین چار سال پر ممتد ہوتا ہے اور اس عمر میں بعض بچے بہت باتیں کرتے ہیں چنانچہ میری بیٹی امتہ الحفیظ بیگم بھی جو کم و بیش اسی عمر کی ہے بہت باتیں کرنے والی ہے اور بڑی ذہین بچتی ہے۔المحفوظات جلد نم م ۲۳ ، الحكم ۲۱ مارج معصوماً) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اور بھی کئی مرتبہ آپ کا ذکر فرمایا ایک موقع پر فرماتے ہیں :۔چالیسواں نشان یہ ہے کہ اس لڑکی کے بعد ایک اور لڑکی کی بشارت دی گئی جس کے الفاظ یہ تھے کہ " چنانچہ وہ الہام الحکم اور البدر اخباروں میں اور شاید ان