دُختِ کرام — Page 10
ہر پہلو قاری کے سامنے آجائے اور جس قدر بھی مکن ہو سکا آپ کی زندگی سے متعلق زیادہ سے زیادہ واقعات کو یکجا کرنے کی سعی کی گئی ہے اس سلسلہ میں سید نا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات - حضرت سیدہ مرحومہ کے ذی وقار شوہر حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب مرحوم - آپ کی اولاد - عزیز و اقارب - ملنے جلنے والوں کے تاثرات شامل کئے گئے ہیں۔مزید برآں بعض ایسی تحریریں ان افراد کی بھی ہیں جن پر حضرت سیدہ مرحومہ کے احسانات ہیں اور ان میں حضرت سیدہ مرحومہ کی شفقت علی خلق اللہ اور حسن سلوک کی جھلک پائی جاتی ہے۔پھر خدمات بجالانے والے بعض افراد کے تاثرات بھی پیش کئے گئے ہیں جو آپ کی شفقت و عنایت کا مورد رہے۔آپ نے جو خطوط لکھے اور ہمیں دستیاب ہو سکے وہ بھی شامل کئے گئے ہیں۔غرضیکہ بھر پور سعی کی گئی ہے کہ حضرت سیدہ مرحومہ کی زندگی کا ہر پہلو نظروں کے سامنے آجاتے۔وَمَا تُوفيقنا الا بالله العلي العظيم والسلام سید سجاد احمد ابن سید علی احمد صاحب مرحوم ) ۲۰ دار الرحمت وسطی - ریوه ۲۴ نومبر ۱۹۹۳ مه FRIM