دُختِ کرام

by Other Authors

Page 63 of 497

دُختِ کرام — Page 63

۵۱ میں بطور تحدیث نعمت اس سعادت عظمی کے اظہار سے باز نہیں رہ سکتا کہ حضرت دخت کرام اللہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے نکاح کے خطبہ اور اعلان کا شرف مجھے ہی نصیب ہوا تھا۔جو شانہ میں پڑھا گیا۔اور اخبار الفضل میں شائع بھی کیا گیا اور اس کے متعلق قبل از وقت اس خطبہ نکاح کی سعادت کے متعلق مجھے ایک رؤیا کے ذریعہ بشارت دی گئی۔میری عجیب رویا بشارت مذکورہ کے متعلق میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے ارشاد کی تعمیل میں لاہور کی جماعت احمدیہ کی تعلیم و تربیت اور درس و تدریس کی خدمت سلسلہ کی بجا آوری کی سعادت عظمی کے سلسلہ میں ایک عرصہ سے لاہور ہی میں مقیم تھا اور جبکہ حضرت دخت کرام کے نکاح کی تقریب بالکل قریب تھی ایک رات میں نے رویا دیکھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور سید نا نور الدین خلیفہ المسیح الاول دونوں بار بار بجذبه اظهار دمسترت و احساس فرحت مجھے حضرت امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے نکاح کے متعلق بلب تبسم مبارک باد کا اظہار کرتے ہیں اور اس قدر خوش ہو کر اس خوشی کا اظہار فرمارہے میں کہ میں تعجب کر رہا ہوں کہ دونوں مبارک ہستیوں نے شاید ہی ایسی مسرت اور خوشی کا کبھی احساس اور اظہار فرمایا ہو ** جب میں اُٹھا تو اس رویا کے متعلق میں نے بے حد آنجب محسوس کیا کہ یہ کیا رو یا مجھے دکھائی گئی ہے میں باحساس تعجب بار بار اس رویا پر غور کرتا کہ اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے۔تب ابھی کوئی دو تین بھی گھنٹے گزرے