دُختِ کرام — Page 57
۴۵ بدرید مرزا خدا بخش صاحب کر چکا ہوں۔جس کے جواب میں حضرت صاحب نے فرمایا تھا کہ والدہ محمود نے تو خواب میں دوسرے بچے یعنی عبداللہ خان کو دیکھا ہے اور آپ عبدالرحیم کی بابت کہتے ہیں اور فرمایا کہ جب تک مبارکہ کی رخصتی نہ ہوئے اس بارہ میں سردست گفت گو نہیں ہو سکتی جب مبارکہ رخصت ہو جائیں گی اس وقت اس کی بابت گفتگو کی جائے گی اس وقت مجھ کو معلوم ہوا تھا کہ حضرت اماں جان کو رد یا ہوتی ہے کہ عبداللہ کا رشتہ حفیظ سے ہو جاتے۔ورنہ مجھے کو اس کا کوئی علم نہ تھا۔۔۔۔۔۔۔مکرم ملک صلاح الدین صاحب مولف اصحاب احمد کا بیان ہے کہ خاکسار کو میاں محمد عبداللہ خان صاحب نے ایک روایت نشہ میں دی تھی جس میں مذکور تھا کہ حضرت مسیح موعود نے اس رشتہ کو پسند کیا تھا ؟ ------ حضرت خلیفة المسیح الاوّل مولانا مولوی نورالدین صاحب نے بھی اشارہ اس رشتہ کے متعلق فرمایا تھا۔۔۔۔" 11 را تم محمد علی خان حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے جواباً رقم فرمایا۔مکرمی و عظمی نواب صاحب السلام علیکم ! عزیزی عبداللہ خان کے اللہ الحفیظ کے رشتہ کے متعلق آپ کی چند ایک تحریر میں ملیں۔لیکن مشورہ اور استخارہ کا انتظار تھا اب اس قابل ہوا ہوں کہ آپ کو کوئی جواب لکھ سکوں۔امتہ الحفیظ کی عمر اس وقت بہت چھوٹی ہے اور سردست ظاہری طور وہ شادی کے قابل نہیں یعنی اس حالت