دُختِ کرام — Page 455
۴۴۳ صدی کے آخر میںعبدالکریم جسے باؤلے کتے نے کاٹا تھا اور پھر اس پر بادلے پن کے آثار ظاہر ہو چکے تھے تو اسے لا علاج قرار دیا گیا اور عمر حیات کو طاعون کی بیماری کا شدید حملہ ہوا اور اطباء اس کی زندگی سے مایوس ہو گئے تھے مگر اللہ ثانی نے اپنے مقبول بندے کی دعا قبول فرماتے ہوئے انہیں شفا عطا فرما دی۔المختصر اللہ تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں محمد زبیر کو صحت بخش دی اور پھر اسے تیرہ سال تک صلت عطا فرمائی۔میری ڈائری سے ندامت کے دو اوراق مبشر احمد محمود - ایم اے آج حضرت سید نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ رحلت فرماگیتی انا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ مجھے بے انتہا دکھ ہوا ہے۔ایک ایسے کرب سے دل پھٹا جا رہا ہے جس کا اس سے پہلے مجھے احساس تک نہ تھا حضرت بیگم صاحبہ ہمیشہ سے ہی ہمارے گھر کا ایک اہم جزو اور سب اہل خانہ کے افراد کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں۔ہم سب بہن بھائیوں نے جس فضا میں آنکھ کھولی اور جس ماحول میں پلے بڑھے۔وہ حضرت بیگم صاحبہ کے ذکر سے اور آپ کی شخصیت کے سحر سے معمور تھا۔شاید ہی کوئی دن ایسا گزرا ہوگا کہ