دُختِ کرام — Page 449
۴۳۷ مصلح موعود کے فلاں صاحبزادے کے گھر سے ہو کر آؤں۔پھر کرسی لے لوں گی اور بیٹھوں گی۔واپس آکر کرسی پر بیٹھی۔ایک سال کے بعد ربوہ گئی اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی تو سچ مچ آپ نے مجھے صوفہ پر اپنے پاس بیٹھنے کو فرمایا۔اور یہ عاجزہ آپ کے پاس بیٹھ گئی اور خواب کا منظر نظروں میں گھوم گیا۔ایک دفعہ میری بڑی لڑکی اپنے سسرال والوں کے ساتھ حاضر ہوئی تو آپ نے اُسے دیکھتے ہی فرمایا تم ناصرہ کی بیٹی ہو اور خیرو عافیت دریافت کی۔مجھے اپنی بیٹی کی شادی کے بعد بیٹی کی طرف سے پریشانی ہوئی۔عاجزہ نے دُعا کے لیے لکھا آپ نے بہت پیار دلجوئی اور بہترین نصائح پر تمل خطوط لکھے۔جو اس عاجزہ کے لیے قابل فخر اور متبرک ہیں۔اپ اکثر اظہار فرمائیں کہ مجھے تمہاری بیٹی کا بہت فکر ہے۔ایک دفعہ آپ نے میری بچیوں نسیم اختر اور بشری پروین سے دریافت فرمایا کہ کتنی تعلیم مکمل کر لی ہے عرض کیا کہ میٹرک دونوں نے پاس کر لیا ہے چونکہ ہم دنیات کے رہنے والے ہیں مزید تعلیم حاصل کرنے کے وسائل نہیں ہیں فرمایا۔پرائیویٹ طور پر مزید تعلیم دلواؤ۔اگر نہیں تو انگلش نہ بھلا بیٹھنا۔لڑکیوں کو فارغ نہیں رہنا چاہیئے۔ایک بار اس عاجزہ نے اپنی پچیوں کے رشتہ کے بارہ میں کچھ حالات عرض کئے اور یہ بھی کہ ہم دبیات میں رہتے ہیں۔ہمارے رشتہ دار غیر از جات