دُختِ کرام — Page 448
۴۳۶ بعد جب بھی جلسہ سالانہ پر ربوہ جانے کا موقع ملتا۔یہ عاجزہ آپ کی خدمت میں ضرور حاضر ہوتی۔میرا بڑا لڑکا عزیزم حمید احمد طبیہ کالج ربوہ میں اور دو بچیاں نویں اور چھٹی جماعت میں داخل ہوئیں اور ہم کرایہ کے مکان میں ربوہ رہنے گئے۔کبھی کبھی یہ ماجزہ بچوں کے ساتھ جاتی۔ایک بار آپ نے نام اور وطن کا پوچھا۔پھر فرمایا کہ تمہارے ہاں اگر سر میں درد ہو تو کیا کرتی ہو۔میں نے ایک دو دوائیوں کے نام لے کر کہا کہ ہم سر میں تیل کی مالش بھی کرتے ہیں اگر آپ اجازت دیں تو یہ عاجزہ آپ کے سر میں مالش کرکے دکھاتے۔آپ نے تیل دیا اور میں کافی دیر تک آپ کے سر کی مالش کرتی رہی اور مجھے بہت خوشی ہوتی۔اس کے بعد آپ نے میرے لیے مشروب منگوایا۔آپ کے حسین سلوک سے مجھے بہت سکون ملا۔آپ نے میر میں تیل کا لگانا پسند فرمایا۔ایک بار میں اپنی تین سالہ بچی فرحت تسنیم کے ساتھ حاضر ہوئی اور میں نے خیر و عافیتہ رکھا اور اپنے آنے کا مقصد بتانے کے بعد آپ سے بطور تبرک کوئی کپڑا اپنی بڑی بیٹی کی خاطر طلب کیا آپ نے اپنا سبز رنگ کا چون والہ رو پر عنایت فرمایا اور ساتھ ہی مٹھائی بھی میرے بچوں کے لیے دی۔واپسی پر میں نے خواب دیکھا کہ آپ کا بہت ہی خوبصورت نورانی چرہ ہے اور آپ ایک خوبصورت سنتھر سے مکان میں کرسی پر بیٹھی ہیں مجھے دیکھکر آپ نے دوسری کرسی مجھے دی۔گھر میں نے کہا کہ میں پہلے حضرت