دُختِ کرام

by Other Authors

Page 410 of 497

دُختِ کرام — Page 410

۳۹۸ سارا واقعہ بتا یا کہ اس طرح چوٹ لگی۔میں نے کور بتائی تو فرمایا۔قیوم ٹھیک کہتی ہے اور پھر حمور کرواتی رہیں۔بالکل ایک معصوم بچے کی طرح آرام سے بات مان لیتی تھیں۔آپ کے دل میں شفقتوں کا ایک سمندر موجزن تھا۔میرے بچوں کے ساتھ بے حد پیار تھا۔ایک ایک بچے کا حال پوچھتیں - بیٹیوں کے لیے بہت دعائیں کرتیں۔میری بڑی بیٹی نے آپ سے خواہش کی کہ مجھے کچھ لکھ کر دیں آپ نے اس کی ڈائری لے کر رکھ لی اور فرمایا کہ جب میری طبیعت اچھی ہوگی میں لکھ رکھوں گی پھر لے جانا آپ نے اس پر اپنے دست مبارک سے یہ تحریر لکھی۔عزیزه امتد الرفیق - السلام علیکم و رحمتہ اللہ اللہ تعالی تمہیں نیک نصیب کرے۔ہر شر سے محفوظ رکھے۔نیک جوڑا ھے جو گھر کو جنت بنا کر رکھے۔آمین امته الحفیظ بیگرم آپ ہمیشہ فرماتیں مجھے تمہاری بیٹیوں کی بہت فکر ہے۔سارے بچوں کے پیار سے خود الگ الگ نام رکھے ہوئے تھے۔میری بیٹی عزیزہ امتہ الوحید کی شادی پر آپ اپنی صحت کی وجہ سے گھر تشریف دلا سکیں، لیکن اس کے لیے بہت دُعائیں کرتی رہیں اس کے بارہ میں اتنا فکر تھا کہ ایک ایک بات اس کے متعلق دریافت فرمائیں۔پھر مں اس کو طلاقات کے لیے لے گئی تو آپ نے اس کو اپنے پاس بٹھایا۔اس کے ماتھے پر بوسہ دیا۔پیار کیا اور تحفہ بھی دیا۔اور ڈھیروں دعائیں دیتی رہیں۔