دُختِ کرام — Page 379
رہا۔آپ اوصاف حمیدہ اور اخلاق عالیہ کی مالک تھیں۔اللہ تعالیٰ پر بے حد تو کل تھا اور مستجاب الدعوات تھیں آپ نے اپنی اپنی زندگی میں خوشال کردار ادا فرمایا اور جو اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔اس کا اعتراف آپ کے گرامی شوہر حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب مرحوم نے بار ہا گیا۔۔۔۔۔آپ کا وجود بے حد برکات کا حامل تھا۔اللہ تعالیٰ کی سنت مستمرہ کے تحت وہ اپنا وقت پورا کر کے اپنے مولا نے حقیقی سے جاملیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے خاص قرب میں اعلی علیین میں مقام عطا فرماتے نصرت آپ کی اولاد کو آپ کے اوصاف حمیدہ کا حامل بناتے بلکہ جماعت احمدیہ کے تمام افراد کو ان تمام اخلاق کا حامل بننے کی سعادت نصیب فرماتے اور آپ کے نقوش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرماتا رہے اور ہم سب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل محبوں کے گروہ میں شامل فرما کر انجام بخیر فرمائے۔آمین اللهم آمین (مصباح جنوری فروری شلة )