دُختِ کرام

by Other Authors

Page 370 of 497

دُختِ کرام — Page 370

۳۵۸ ایک دفعہ کچھ عرصہ تک قدم بوسی کے لیے حاضر نہ ہوسکا۔اس دوران میری الیہ یا شاید کوئی اور عزیزہ نے گئیں تو انہیں فرمایا : - سجاد کے پیروں میں مہندی لگی ہوتی ہے"۔آپ کے بظاہر اس مزاحیہ فقرہ میں بین السطور اس امر کا اظہار بھی تھا کہ طلاقات میں دیر کیوں ہوئی۔ایک دفعہ ایک معاملہ کے متعلق گفتگو کے دوران میں نے کسی صاحب کے متعلق قیاساً کہہ دیا کہ شاید انہوں نے یہ کہا ہو۔تو جھٹ فرمانے لگیں ، نہ نہ نہ سجاد الیسا ز کویہ بدلتی ہے اور میں نے کبھی کسی پہ بھی نہیں کی۔جب کبھی حاضری کا موقع ملتا۔فرماتیں پرانے واقعات سناتور بزرگوں کی باتیں کرو گویا ہے گاہے گاہے بازخواں ایں قصہ پارینہ را تازه خواهی داشتن گرداغ ہاتے سینه را اور پھر خاصی دیر تک یہ پر لطف گفتگو ہوتی رہتی۔مجھے فرماتیں۔تم نے بزرگوں سے فیض اٹھایا ہے مطالعہ بھی ہے تم سے پرانی باتیں کر کے کلف آتا ہے۔جب کبھی ملاقات کے لیے حاضر ہوتا تو کتابوں کے لیے ضرور فرمائیں کہ جو بھی کتب ان دنوں تم نے پڑھی ہیں یا موجود ہیں مجھے ضرور بھجوانا - شولہ میں حضرت نواب صاحب کی معیت میں اپنی اراضی نصرت آباد اسٹیٹ فضل مجمبر و ضلع تھر پار کر تشریف لاتیں۔ان دنوں میں بھی وہیں تھا آتے ہی مجھے فرمایا کہ یہاں جو بھی کتب تمہارے پاس موجود ہیں مجھے بھیجوا دو۔اور یہ بھی فرمایا کہ ٹاہلی سٹیشن آدمی بھجوا کر بی بی امها الرشید۔