دُختِ کرام — Page 361
۳۴۹ زندگی بھی بعض کو نصیب ہوتی ہے اور نان جویں کو رہنے والے بھی ان میں ہوتے ہیں ان میں رشیم و اطلس پہننے والے بھی ہوتے ہیں۔اور ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو تن ڈھانکنے کے لیے چیتھڑے بھی میسر نہیں ہوتے اس لیے صرف کسی بچے کی ولادت کوئی قابل ذکر امر نہیں ہے لیکن اللہ تعالٰی خالق کائنات جب اپنے نیک بندے کو اولاد کی ولادت کی قبل از وقت بشارت دیتا ہے تو ایسی اولاد کا صالح ہونا مقدر ہوتا ہے حضرت مسیح موعود علی السلام اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام میں فرماتے ہیں :- إن الله لا يسير الأنبياء والأولياء الا إِذَا قَدَر توليد الصَّالِحِينَ۔آئینہ کمالات اسلام ص ۷۹ ۵ ماشید ) کہ اللہ اپنے انبیاء اور اولیا۔کو اس وقت اولاد کی بشارت دیتا ہے جب ان کا صالح ہونا مقدر ہو اور دخت کرام کے بارہ میں خصوصی طور ہے۔آپ کو بشارت دی گئی ویسے تو آپ کی ساری اولی د بشا رات کے تحت ہوئی جیسا کہ فرمایات میری اولا سب تیری عطا ہے ہراک تیری بشارت سے ہوا ہے پس آپ کا مقام تو اس امر سے واضح ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی ولادت کی بشارت دی اور حضور پر نور نے اسے ایک نشان قرار دیا۔یہ وضاحت اس لیے بھی ضروری تھی کہ شاید جماعت کے کسی فرد