دُختِ کرام

by Other Authors

Page 352 of 497

دُختِ کرام — Page 352

۳۴۰ بعد میں نے محسوس کیا کہ قرابت اور عزیز داری کے علاوہ کچی جان سے ایک ایسا روحانی تعلق پیدا ہو گیا کہ جب حالات سے پریشانی لاحق ہوتی۔اور میں حضرت بھی جان سے دور ہوتی تو رات دعا کر کے سونے پر اکثر و شتر حضرت بچی جان کو خواب میں دیکھیتی اسی طرح ایک گوناں گوں سکون ملتا اور پریشانی کا خاتمہ ہو جاتا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل ودرحم کے ساتھ حضرت بیچی جان کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں آپ کے فیوض وبرکات سے کیا حقہ متمتع ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین ماہنامہ مصباح جنوری فروری شواه) دیدہ ور از محترمہ ڈاکٹر فهمیده منیر صاحبه ) بہت کم لوگ ایسے ہونگے جنہوں نے نرگسی کا پھول دیکھا ہوگا۔اور اگر دیکھا بھی ہوگا تو گلدانوں میں سجا ہوا یا پھولوں کی دکان پر شمنی پر لگا۔کسی چمن میں کسی جنگل میں کسی خود رو سبزہ کے آس پاس نہ دیکھا ہوگا۔اس طرح کہ آنکھیں بند ہوتے ہوئے بھی آپ اس کی خوشبو کو محسوس کر لیں پہچان جائیں کہ آپ کے آس پاس ضرور کہیں نرگس کا پھول ہے۔حضرت سیدہ چھوٹی بیگم صاحبہ کو جب میں نے پہلی بار دیکھا تو محسوس کیا تھا کہ یہ نرگس کا پھول ہے