دُختِ کرام — Page 332
خط تحریر فرموده حضرت سیده امته الحفیظ بیگم صاحبه بنام محترمه صاجزادی فوزیہ بیگم صاحبه نصرت آباد اسٹیٹ فضل بهمبر د ر سندھ ۲۲/۱۱/۵۵ میری پیاری بے جانی سلمک اللہ تعالیٰ السلام عليكم ! چودہ سال پہلے آج ہی کے دن رات کو قریباً دس بجے ایک منفی سی چھ پاؤنڈ کی خوبصورت بچی اپنی کنول سی آنکھیں کھولے کھٹ سے پلنگ پر آپڑی تھی۔اگر خالہ جان جھپٹ کر اُٹھا نہ لیتیں تو میرا خاصہ وزنی چابیوں کا گچھا بچی کا منہ چھیل ڈالنا۔نو مینے باتیں دن کی طویل علالت اور شدید خطرات کے بعد آتی بھی تو آندھی کی طرح آگئی۔ڈاکٹر اور نرس پہنچ بھی نہ پائے بے جانی خالہ جان کے ہاتھوں میں دنیا میں آپہنچی۔آج تمہاری سالگرہ کا دن ہے۔تار دیدیا ہے اور مجھے تم یاد آئیں تو میں خط لکھنے لگی۔آج تم پورے چودہ برس کی ہوگئی ہو یعنی ہندوستانی لحاظ سے بچپن کی حدود پار کر چکی ہو۔یہ اصل زندگی ہے جس میں تم نے قدم رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ تمہارے پندرھویں سال کو تمہارے اور ہمارے لیے بیش از پیش برکات کا حامل بناتے مگر پیاری بے بی جہاں یہ زمانہ خوبصورت اور دلکش ہے وہاں ذمہ داریوں سے بھر اور بھی ہے۔پھولوں کے ساتھ ساتھ کانٹے بھی آئیں گے جن کے لیے ذہن کو تیار رکھتا چاہیتے۔اب جو بھی حاصل کر سکتی ہو نگ و دو سے جلدی جلدی کر لو۔عمل کا زمانہ