دُختِ کرام — Page 328
٣١٩ پیاری پیوئی جان نوخت کرام از محترم صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب ابن حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفة المسیح الثانی : ہماری پھوپھی جان حضرت نواب المتہ الحفیظ بگم بروز بدھ ۶ میتی کشوالیه اپنے محبوب حقیقی سے جائیں۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ کی ولادت سے قبل آپ کی پیدائش کی اطلاع فرمائی تھی اور نہایت درجہ شفقت اور عزت افزائی فرماتے ہوئے اپنے غلام کو مخاطب فرمایا تھا کہ دُخت کرام۔تاریخ احمدیت میں حضرت امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کا ایک اہم مقام ہے حضرت اقدس نے اپنے دعوی کے ثبوت میں خدا تعالے کی طرف سے عطا شدہ اس آسمانی نشان کو اپنی تصنیف " حقیقۃ الوحی" میں بیان فرمایا ہے۔چنانچہ اسی نشان باری تعالیٰ کی صداقت کا ثبوت بن کر آپ کی ولادت با سعادت ۲۵ جون شتہ میں ہوئی آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذریت طیبہ میں سے سب سے چھوٹی تھیں اور پاک جوڑے کی آخری نشانی تھیں۔گو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے وقت آپ کی صر صرف چار سال کی تھی مگر آپ اس کم سنی میں بھی فطری طور پر روایت شده قابلیتوں کی بناء پر بہت زمین اور ہوش مند بھی تھیں۔آپ کی اس فطری ذہانت اور ہوشمندی