دُختِ کرام

by Other Authors

Page 313 of 497

دُختِ کرام — Page 313

۳۰۱ توفیق ہے۔عزیز و اقارب سے بھی اتی کا سلوک شمالی تھا۔وقتی طور پر کسی سے کوئی تکلیف پہنچ بھی جاتی تو ذراسی تلافی سے فوراً دل صاف ہو جا تا۔ہر عزیز کی تکلیف پر تڑپ جائیں اس کے لیے دعائیں کرتیں الفاظ سے سہارا دیتیں غمی میں تو غیر بھی شریک ہو جاتے ہیں کسی کو خوشی میں فراغ دلی سے شامل کرنا بھی بڑی نیکی ہے امی میں یہ خوبی بدرجہ اتم پائی جاتی تھی جب تک چلنے پھرنے کے قابل رہیں سب سے پہلے مبارک باد کے لیے پہنچنے والوں میں اتی ہوتی تھیں۔خدا اور رسول سے بے انتہا محبت تھی ایک دفعہ میں نے کہہ دیا کہ آج کل کے لوگوں نے رسول اللہ کی محبت کو بھی حد سے متجاوز کر دیا۔یہ سن کر آبدیدہ ہو گئیں کہنے لگیں یہ نہ کہو بعض وقت رسول کی محبت بھی خدا کے برابر لگنے لگتی ہے۔اس دن مجھے پتہ چلا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے بھی آپ کتنی سرشار تھیں خدا کی ذات پر بے انتہا توکل تھا۔دعاؤں پر ہے حدیقین صحت کی حالت میں گھنٹوں عبارت میں گزار ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام چار سال کی عمر میں آپ کو اپنے مولا کے سپرد کر گئے اور حقیقتاً ساری زندگی اپنے مولا کی گود میں رہیں بسا اوقات کسی چیز کی خواہش کمرہ نہیں اور وہ غیب سے آجاتی۔پھر تحدیث نعمت کے طور پر بار بار اس کا ذکر کرتیں اور خوش ہوتیں۔غیر اللہ پر بھروسہ کرنے سے سخت نفرت تھی۔ایک دفعہ میری بیٹی سمیرا نے کسی چیز کے لیے خط لکھ کر پیسے مانگے اس کو بڑا پیارا جواب دیا۔اس کی خواہش