دُختِ کرام

by Other Authors

Page 314 of 497

دُختِ کرام — Page 314

بھی پوری کردی لیکن ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ جس چیز کی ضرورت ہو اللہ میاں سے مانگا کرو۔دُعاؤں کی عادت ڈالو۔ہاں انسانوں میں صرف میرے کان میں چکے ہے کہ دیا کرو میرے پاس امّی کے لاتعداد خطوط ما سال کی عمر سے لے کر اب تک کے محفوظ ہیں۔شاید ہی کوئی خطہ ہو جس میں دُعاؤں پر زور نہ دیا ہو۔وہ عزم و ہمت کا پیکر تھیں بڑے سے بڑے انکار کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔اتبا کی وفات کے بعد تمام جائیداد کا حساب کتاب جب تک صحت نے اجازت دی خود سنبھالا۔بیٹوں پر بھی ناجائز بوجھ نہیں ڈالا۔حالانکہ سب امی کے اشارے پر حاضر تھے۔انتظامی قابلیت کمال کی تھی۔ابا کے بعد گھنٹوں مینجر کے ساتھ پر دے کے پیچھے سے حسابات کی جانچ پڑتال کا طریقہ کار سمجھا اور سال کے اندر اندر تمام قرضہ جات ادا کر دیئے اور گھر میں پہلے سے زیادہ فراخی آگئی ، لیکن ضیاع اور اسراف سے نفرت تھی۔مصطفے نے جب امی کی صحت کرنے پر کام سنبھالا تو اس کی خواہش ہوتی تھی کہ امی کی ادنیٰ سے ادنی خواہش پوری ہو زبان سے نکلنے کی دیر ہوتی کہ چیز حاضر کر دیتا، لیکن اس کو بھی ٹوکتی رہ نہیں کہ فضول خرچی نہ کرو مجھے ڈر لگتا ہے اکثر سناتی تھیں کہ میں نے اپنی تنگی کے زمانے میں خواب میں دیکھا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ مجھے تمہاری سوچ کر خرچ کرنے کی عادت پسند ہے اور مجھے روکتے رہے کہ تکلفات میں نہ پڑنا یہ اخلاص و محبت کی جڑیں کھوکھلی کر دیتے ہیں۔اسی