دُختِ کرام

by Other Authors

Page 285 of 497

دُختِ کرام — Page 285

۲۷۳ میری اقی حضرت سیده مرحومہ کی جعلی دختر محترمہ صاجزادی طاہر صدیقی صاحب گیم طاہر صاحبزادہ مرزا منیر احمد صاحب اپنی پیاری امی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوتے لکھتی ہیں :۔آج اپنی پیاری امی کے لیے کچھ لکھتے ہوتے سمجھ مں نہیں آتا کیا لکھوں جذبات اور احساسات سے دل اور دماغ میں آندھیاں سی چل رہی ہیں یقین نہیں آتا۔پیاری امی جو کل تک ہمارے درمیان تھیں وہ ہمیشہ کے لیے اپنے پیارے مولا کے پاس چلی گئی ہیں۔میری پیاری اتنی ! اسے قابل صد عزت و احترام ہستی تجھ پر خدا تعا کی ان گنت رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہو کہ تو نے اپنی قابل صدر شک زندگی میں ایسے اخلاق اور اعمال کے تاثر سے ثابت کر دیا کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے " میری امی کی صحت تو بہت عرصہ سے مسلسل گررہی تھی۔کتنی دفعہ بے ہوش ہوتیں اور کمزوری حد سے بڑھ گئی مگر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور اقی پھر سنبھل جائیں۔اس دفعہ بھی یہی خیال تھا کہ انشاء اللہ فرق پڑھائے گا۔کیونکہ دل اور دماغ امی کی جدائی کا تصور بھی نہیں کرتے تھے۔دراصل امی کی صحت تو ابا جان کی لمبی بیماری کے دوران ان کی تیمار داری میں ہی بہت گر گئی تھی مگر اس وقت اتی و صرت ابا جان کا ہی خیال تھا۔اور امی نے اپنی ذات کو