دُختِ کرام — Page 14
۱۴ بیوی کا نام رکھا کہ وہ ایک مبارک نسل کی ماں ہے۔جیسا کہ اس جگہ بھی مبارک نسل کا وعدہ تھا۔۔۔۔۔“ نیز یہ بھی تحریر فرمایا :-۔۔۔۔میری یہ بیوی جو آئندہ خاندان کی ماں ہوگی اس کا نام نصرت جہاں بیگم ہے یہ تفاؤل کے طور پر اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے تمام جہان کی مدد کے لیے میرے آئندہ خاندان کی بنیاد ڈالی ہے۔خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ کبھی ناموں میں بھی اس کی پیشگوئی مخفی ہوتی ہے۔۔۔۔" ( تریاق القلوب ص ) مزید فرمایا : ے میری اولا د سب تیری عطا ہے ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے چونکہ آیندہ ہونے والی ذریت طیبہ اس جوڑے سے مقدر ہو چکی تھی اور قدیم سے فیصلہ بھی ہو چکا تھا کہ يَتَزَوِّجُ وَيُولَدُ که که آنیوان میسح شادی کرے گا اور اس شادی کے نتیجہ میں اولاد پیدا ہوگی۔یہاں اولاد کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا ہے کہ وہ اولاد زندہ رہنے والی ہو گی اور اس سے آئیندہ نسل چلے گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ہے که خَيرُ النِّسَاءِ وَلود (عورتوں میں سے بہترین عورتیں وہی ہیں