دُختِ کرام

by Other Authors

Page 157 of 497

دُختِ کرام — Page 157

۱۴۵ ایک یادگار دن ۲۵ اگست کا دن تاریخ احمدیت کے لیے ایک یادگار دن تھا۔آج کے دن عیسائیت کے گڑھ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سب سے چھوٹی بیٹی کے ہاتھوں خانہ خدا کی بنیاد رکھی جانی تھی۔ساری رات میں بخار میں پھنکتی رہی۔صبح اٹھی تو اتنی کمزوری محسوس ہو رہی تھی اور ساتھ ہی بخار بھی اب تک تیز تھا کہ اُٹھنے کی ہمت نہ پاتی تھی ، لیکن امی نے زیر دستی اُٹھایا کہ کپڑے بھی بے ایک نہ بدلو۔ہر تھے میں چھپ جائیں گے آج کا دن واپس نہیں آئے گا۔ٹیکسی پر ہم سب یعنی امتی۔بیگم کلثوم باجوہ آیا قدسیہ موجن بیت کی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔کافی تعداد میں کیمرہ مین اخبار نویس اور دیگر مہمان وہاں پہلے سے موجود تھے۔جونی امی کار سے اُتریں ان کی پیشوائی کے لیے باجوہ صاحب آگے بڑھے کیمرہ مین تصاویر کھینچنے میں مشغول ہو گئے اور اخبار نویں لکھنے لگے۔بھائی موجی بھی کچھ فاصلے پر کھڑے سارے ماحول کی مووی بنا رہے تھے۔ہم سب عورتوں نے برتھے پہن رکھے تھے اور صرف ہماری آنکھیں نظر آتی تھیں سیڑھیوں سے نیچے بہت کی زمین پر اُترے تو دو سویس" (Swiss) لڑکیوں نے آگے بڑھ کراتی کو گلدستے پیش کئے۔سارے ماحول پر ایک سناٹا سا تھا گویا اس تقریب کی اہمیت کا احساس ہر شخص کو ہو رہا تھا۔ہم احمدیوں کے دل تو اس امید سے پُر تھے کہ (SWISS)