دُختِ کرام — Page 141
۱۲۹ کی طرح جماعت معلوم ہوتی ہے ہفتہ پیشتر میری بیماری میں لندن کی جماعت نے اتنا خیال رکھا ہے کہ قریبی عزیز اور لڑکے بھی نہ رکھ سکتے ، میرے منع کرنے پر بھی وہ لوگ ڈاکٹر پر ڈاکٹر لیے چلے آرہے تھے میں نے بہت بھاگنا چاہا۔مگر انہوں نے نہیں چھوڑا جب تک اپنی تسلی نہیں کرتی۔آپ بہنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ یہ روحانی رشته سب رشتوں سے بڑھ کر ہے جہاں بھی آپ ہمیں احمدی آپ کے بھائی ہیں وہاں کی مستورات آپ کی بہنیں ہیں میں آپ کی برادری ہے ہی خاندان ہے۔---- میری دُعا ہے کہ ہمارا رشتہ اخوت و محبت مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں سے نفاق حسد بخل اور نفرت کے جذبات کو بیخ و بنیاد سے اکھاڑ کر پھینک دے آمین۔خلوص محبت ، ہمدردی اور رواداری کے جذبات زیادہ سے زیادہ ہوتے چلے جائیں۔میری طبیعت کل سے پھر خراب ہے میں نے جلدی میں خدا جانے کسی طرح یہ لکھا کہ آپ کی خواہش رد نہ کروں۔آخر میں میں آپ سب بہنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اتنی محبت سے مجھے بلایا اور ملنا چاہا کل میں جا رہی ہوں اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھیں اللہ تعالٰی آپ سب کا حافظ و ناصر ہو۔رماہنامہ مصباح مارچ ۱۹۶۳ سفر یورپ کی مزید تفصیلات -1945 حضرت سیده دخت کرام کی سب سے چھوٹی صاجزادی محرم فوزی بیگم